بنگلہ دیش نے اپنی اقتصادی شرح نمو بارے عالمی بینک کے اندازوں کو مسترد کردیا

پیر 16 جنوری 2017 13:11

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) بنگلہ دیش نے عالمی بینک کے اندازوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17 ء کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 7.5 فیصد رہے گی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے وزیر منصوبہ بندی مصطفی کمال نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ 2015-16 ء کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 7.11 فیصد رہی تھی جو 2016-17 ء کے دوران بڑھ کر 7.5 فیصد رہنے کی توقع ہے اس حوالے سے عالمی بینک کے 6.8 فیصد اقتصادی شرح نمو کے اندازے غلط ہیں۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ سلے سلائے کپڑوں کی برآمد اور بیرون ملک کام کرنے والے افراد کی ترسیلات زر ہیں جن میں اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :