باچا خان اور عبدالولی خان ہمیشہ لوگوں کے دلوںمیں زندہ رہیں گے،غلام احمد بلور

پیر 16 جنوری 2017 13:05

باچا خان اور عبدالولی خان ہمیشہ لوگوں کے دلوںمیں زندہ رہیں گے،غلام ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اورسابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ باچا خان اور عبدالولی خان ہمیشہ لوگوں کے دلوںمیں زندہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ خدائی خدمت گار تحریک کے بانی خان عبدالغفار خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان نے خیبر پختونخوا سمیت ملک اور دنیا بھر میں محنت مزدوری کرنے والے پختونوں کے حقوق کے دفاع اور ان کے اتحاد کیلئے اپنی زندگیاں وقف کی تھیں جنہوں نے ملک کی سا لمیت پسے مظلوم عوام کے حقوق ،جمہوریت کی بحالی اور ناخواندگی کیخلاف جہاد میں بھر پور حصہ لیا اور آج اٴْنہی کی کوششوں سے ملک میں جمہوریت بحال ہے اور ہم آزاد اور کٴْھلی فضاء میںسانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے لیڈروں نے فرنگیوں اور آمریت کے خلاف جہاد کا علم بلند کر کے زندگی کا بیشتر حصہ قید و بند ظلم اور تشدد کا سامنا کر کے گزاری ہے۔