برطانوی حکومت نے رنگ گورا کرنے والی کریموں پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 12:40

برطانوی حکومت نے رنگ گورا کرنے والی کریموں پر پابندی عائد کر دی

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء): رنگ گورا کرنا آج کل کے دور میں ہر ایک کی خواہش بن گئی ہے لیکن اس خواہش کے ہاتھوں مجبور افراد جن کریموں اور لوشن کا استعمال کرتے ہیں وہ ان کے لیے کتنی مضر ہیں اس بات سے کوئی بھی واقف نہیں ہے۔ ان کریموں کے مضر صحت اثرات کے پیش نظر برطانوی حکومت نے رنگ گورا کرنے والی کریموں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کریموں میں کینسر اور انسانی اعضا کو ناکارہ بنانے والے کیمیکلز جیسے کے مرکری اور ہائیڈکوئینون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز کے ایک آفیسر نے بتایا کہ عدالت ان کریموں کی آڑ میں منافع کمانے والی کمپنیوں کے اس غیر قانونی فعل پر کام کر رہی ہے۔ لندن ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز نے 15 دکانوں کو ایسی کریمیں فروخت کرتے ہوئے پکڑا ہے۔ جن پر 11 ہزار پاؤنڈز پر جُرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ ان دکانوں کے مالکان کو معطل کر کے جیل بھجوانے کا حکم دیا گیا۔ ان کریموں میں گولڈن پرل، فائزہ بیوٹی کریم، وائٹ ایکسپریس،میکسی لائٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ برطانوی ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کریموں کے استعمال سے گریز کریں۔