گوجرانوالہ : فرنس فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ، 6 مزدور جھُلس کر زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 12:32

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : گوجرانوالہ میں پپنا کھہ میں فرنس فیکٹری میں دھماکہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ بوائلر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 6 مزدور جھُلس کر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فیکٹری میں ٹائر پگھلا کر تیل بنایا جاتا تھا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے لیکن ستم ظریفی یہ کہ ضلع کا واحد سرکاری اسپتال برن یونٹ سے محروم ہے ، ممکنہ طور پر مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کسی اور اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :