سپریمکورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 12:28

سپریمکورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل جاری ہیں۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جان بوجھ کر برطانیہ میں اثاثے چھپائے اور ٹیکس چوری کی جس کے بعد آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وزیر اعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔

جماعت اسلامی نے وزیر اعظم کو نااہل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے پاس نا اہلی کا پورا اختیار ہے ۔ خیال رہے کہ پانامہ کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے ۔ جماعت اسلامی اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کو سپریمکورٹ میں طلب کرنے کی استدعا بھی کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :