عاطف اسلم نے کنسرٹ روک کر لڑکی کو تنگ کرنے والے نوجوان کو ڈانٹ پلا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء): گذشتہ دن سے معروف گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عاطف اسلم ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب میں منعقد کیے گئے ایک کنسرٹ میں پرفام کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے دیکھا کہ اگلی قطار میں کھڑی ایک لڑکی کو اس کے پیچھے موجود نوجوان تنگ کر رہا تھا جس پر عاطف اسلم نے اپنا گانا روک کر ڈی جے کو میوزک روکنے کا اشارہ کیا اور تقریبا ڈانٹتے ہوئے اس نوجوان سے کہا کہ یہ تم کیا کر رہے ہو؟ یہاں تمہاری ماں اور بہن بھی ہو سکتی تھی۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم نے اپنی ٹیم کو بلوا کر لڑکی کو حفاظت سے کسی اور جگہ منتقل کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کہ کلب میں موجود تمام لڑکیاں محفوظ ہیں جس کے بعد عاطف اسلم نے اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی ۔ عاطف اسلم کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی ہے، عاطف اسلم کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی عاطف کے اس فعل کی تعریف کی ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: