وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لئے 72ارب 11کروڑ روپے کے فنڈز جاری

پیر 16 جنوری 2017 12:42

وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لئے 72ارب 11کروڑ روپے کے فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزارت منصوبہ بند ی و ترقیات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 72ارب 11کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے ایک کھرب 99ارب 66کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 20ارب ، پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 94کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 42ارب ، ایرا کے لئے 3ارب 15کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔