وزیر اعظم محمد نواز شریف عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سویٹزر لینڈ روانہ ہو گئے

پیر 16 جنوری 2017 12:35

وزیر اعظم محمد نواز شریف عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کو سویٹزر لینڈ روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس 17تا 20 جنوری ڈیووس میں ہو گا۔ وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاز شواب کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :