نامعلوم غیر ملکی ورکروں کی جانب مین ہولز میں چھپائے گئی تیس ٹن استعما ل شدہ اشیاء برآمد

پیر 16 جنوری 2017 11:51

نامعلوم غیر ملکی ورکروں کی جانب مین ہولز میں چھپائے گئی تیس ٹن استعما ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16جنوری 2017 ):دبئی میونسپلٹی حکام نے معائینوں کے دوران محیسنہ کے علاقے میں غیر ملکی ورکروں کی رہائش گا ہ کے متعدد مین ہولز میں چھپائی گئی استعمال شدہ سے زائد استعمال شدہ اشیا ء ضبط کر لی گئی ۔میونسپلیٹی حکام نے کا کہناہے کہ ورکروں نے استعما ل شدہ اشیاء ایک پرانی عمارت میں چھپائی تھی ۔ میونسپیپلٹی حکام کو ملنے والی اشیاء میں کمبل ، کارپٹ ، کچن کا سامان سمیت متعدد اشیا ء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہناہے کہ اشیاء چھپانے والے افراد کو نہیں پتہ کہ وہ کتنا نقصان کر رہے ہیں اور ان کی وجہ سے ماحول میں کتنی خرابی ہورہی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان یہاں چھپائی گئی اشیاء نکال کر بازار میں بیچتے بھی ہیں ۔ تاہم اس بار جو سامان ملا ہے اس کو تباہ کر دیا گیاہے ۔میونسیپلیٹی حکام نے ایسے افراد کے بارے میں چھان بین کرنا شروع کر دی ہے۔ حکام کا مزید کہناتھا کہ وہ ایسے افراد کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ استعما ل شدہ متعدد اشیاء میں زہریلے جراثیم ہوتے ہیں جو جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔واضع رہے کہ میونسیپلٹی حکام نے ایک کارروائی کے دوران شہر کے ہوٹلوں پر باسی سبزیاں بیچنے والی متعدد گاڑیاں بھی پکڑی تھیں۔