سابق صدر غلام اسحاق خا ن کا 102واں یوم پیدائش 20جنوری کو منایاجائیگا

پیر 16 جنوری 2017 12:29

سابق صدر غلام اسحاق خا ن کا 102واں یوم پیدائش 20جنوری کو منایاجائیگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء)سابق صدر غلام اسحاق خا ن کا 102واں یوم پیدائش 20جنوری کو منایاجائیگا20جنوری 1915ء کو صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں جنم لینے والے غلام اسحاق خان نے 1955ء سے لیکر 1993ء تک تقریبانصف صدی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزاری انہوںنے بطور سول اہلکار اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اورترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہوگئے وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے