پنجاب ،سندھ ،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،سیکورٹی سخت

66لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے، پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

پیر 16 جنوری 2017 12:21

پنجاب ،سندھ ،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،سیکورٹی ..
پشاور/لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) خیبرپختونخوا اور فاٹا میں رواں سال کی پہلی 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی جس میں66لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق خیبر پختونخوا اور فاٹا میں سال 2017 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ 3روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران خیبرپختونخوا اور فاٹا میں5سال سے کم عمر 66لاکھ 85ہزار 262بچوں کو پولیو سے بچا? کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا میں مہم کے لیے صوبہ بھرمیں17ہزار767ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 15ہزار 92موبائل ،ایک ہزار 592فکسڈ، 924ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ مہم کی نگرانی کے لیی4ہزار48ایریاانچارچ مقررکئے گئے ۔اسی طرح فاٹا میں پولیو مہم کے لیئی4ہزار 125ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 3668 موبائل، 326 فکسڈ اور 131 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا اور خیبر ایجنسی میں مہم انسداد پولیو مہم 23جنوری کو چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

فاٹا اور خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے جبکہ فاٹا میں نیم فوجی اور فوجی دستے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 2016 کے دوران پولیو کیسز کی کل تعداد 20 رہی جو 13 اضلاع سے سامنے آئے تھے، جبکہ گزشتہ سال آنے والے کیسزمیں سے صرف دو پولیو کیسز فاٹا کے جنوبی وزیرستان ایجنسی سے تھے۔

کراچی میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں کو سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے اور ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ملتان ضلع میں پولیو کی تین روزہ مہمشروع ہو گئی جس میں پانچ سال سے کم عمر 8 لاکھ 47 ہزار 807 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا جس کے لیے محکمہ صحت نے 2069 ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں، جبکہ پولیو مہم ختم ہونے کے بعد دو روز تک فالو اپ بھی جاری رہے گا جس میں کسی مجبوری کے تحت نہ پی سکنے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اور جو والدین بچوں کو قطرے پلانے سے انکاری ہوں گے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔