ہاؤسنگ کالونی معاملے پر احتجاج، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار نے عدالتی دروازے پرمورچہ سنبھال لیا

آفتاب باجوہ نے حکومتی وکلاء، وزرا اور مشیروں کو پاناما کیس کی سماعت کیلئے عدالت کے اندر جانے سے روک دیا

پیر 16 جنوری 2017 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے عدالتی دروازے پرمورچہ سنبھال لیا، آفتاب باجوہ نے حکومتی وکلاء۔ وزرا اور مشیروں کو پاناما کیس کی سماعت کیلئے عدالت کے اندر جانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار ہاؤسنگ کالونی کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے عدالتی دروازے پرمورچہ سنبھال لیا، آفتاب باجوہ سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے کے باہر وکلا کے ہمراہ موجود رہے اور مختلف حکومتی وکلاء اور دیگر اسٹاف کو سپریم کورٹ کے اندر جانے سے روک دیا۔

آفتاب باجوہ نے وزیرمملکت مریم اورنگزیب کے پروٹوکول افسر کو بھی روک دیا، ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاستدان کو پاناما کیس کی سماعت سننے اندر جانے نہیں دیں گے، سماعت سننے کیلئے اپوزیشن سپریم کورٹ کے اندر جائے گی، حکومت کا کوئی وزیر اور مشیر سپریم کورٹ کے اندر نہیں جائیگا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ بارہاؤسنگ کالونی کا وعدہ پورا نہ ہونے پر بار کے ممبران اور وکلاء کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے