Live Updates

نواز شریف نے سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کر لی ‘ ملک کی معیشت سے متعلق حقیقت چھپائی جا رہی ہے ‘ مخدوم علی خان جو کتابیں پڑھ رہے ہیں ان کا کیس سے کوئی تعلق نہیں‘ مسلم لیگ (ن) کو اپنا نیا وزیر اعظم منتخب کرنا چاہیے ‘ وزیر اعظم وسائل رکھتے ہیں‘ لندن جا کر بی بی سی پر کیس دائر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نعیم الحق اور فوادچوہدری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 12:21

نواز شریف نے سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کر لی  ‘ ملک کی معیشت سے متعلق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کر لی ہے ‘ ملک کی معیشت سے متعلق بھی حقیقت چھپائی جا رہی ہے ‘ مخدوم علی خان جو کتابیں پڑھ رہے ہیں ان کا کیس سے کوئی تعلق نہیں‘ مسلم لیگ (ن) کو اپنا نیا وزیر اعظم منتخب کرنا چاہیے ‘ وزیر اعظم وسائل رکھتے ہیں‘ لندن جا کر بی بی سی پر کیس دائر کریں ۔

پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ نواز شریف نے سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کر لی ہے۔ ہر معاملے میں حقیقت چھپائی جا رہی ہے ۔ ملک کی معیشت سے متعلق بھی حقیقت چھپائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ اسی ہفتے آئے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مخدوم علی خان کہہ رہے ہیں کہ عدالت سچ تک نہ پہنچے۔ مخدوم علی خان جو کتابیں پڑھ رہے ہیں ان کا کیس سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ مخدوم علی خان کے دلائل کے دوران لوگ سو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنا نیا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لے۔ بی بی سی او رآئی سی آئی جے کو عدالت میں کیوں نہیں لے کر جا رہی ۔ وزیر اعظم وسائل رکھتے ہیں لندن جا کر بی بی سی پر کیس دائر کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات