Live Updates

سپریم کورٹ میں عمران خان کے پیش کیے گئے ثبوت غیر معیاری ہیں۔ دانیال عزیز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 11:44

سپریم کورٹ میں عمران خان کے پیش کیے گئے ثبوت غیر معیاری ہیں۔ دانیال ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پیش کیے گئے ثبوت غیر معیاری تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کیس کے زیرسماعت ہونے کو چیلنج نہیں کیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نے آئین کی دفعہ 63،62 پر تفصیلی بات کی۔

وزیراعظم نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مخدوم علی خان کے بعد مریم نواز کے وکیل دلائل دیں گے۔ وزیراعظم نےپہلےدن کہاخودکو احتساب کےلیے پیش کرتاہوں ۔ دانیال عزیز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی اب گھبرا رہے ہیں۔ تحریک انصاف ہر روز قلابازیاں کھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی کھیل کھیل رہی ہے۔ ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بنی گالاسمیت ساری جائیداد چھپا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات