سپریم کورٹ میں مخدوم علی خان کے دلائل غیر متعلقہ تھے ۔ فواد چودھری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 11:36

سپریم کورٹ میں مخدوم علی خان کے دلائل غیر متعلقہ تھے ۔ فواد چودھری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے ۔ سپریم کورٹ میں مخدوم علی خان کے دلائل جاری ہیں۔ پانامہ کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ ہرمعاملے میں حقیقت چھپائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کرلی ہے۔

نعیم بخاری نے کہا کہ سوسائٹی سےمتعلق بار کو محروم رکھنا غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ تاریخی فیصلہ دے گی جس کی قوم منتظرہے۔ سپریم کورٹ میں مخدوم علی خان کے دلائل کے دوران سبھی لوگ سوتے رہے، فواد چودھری نے کہا کہ مخدوم علی خان کے دلائل غیرمتعلقہ تھے۔ شریف فیملی برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف کیس کیوں نہیں کرتی؟ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنا نیا وزیراعظم منتخب کرلینا چاہیے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ مخدوم علی خان کی منشا ہےسپریم کورٹ یہ کیس نہ سنے،بی بی سی کی اسٹوری غلط ہے تو ان کے خلاف مقدمہ کریں ، عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :