ترک ایئرلائن کا کارگو طیارہ کے کرغستان کے آبادی پر گر نے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد40سے تجاوزکرگئی -ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے -مقامی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 16 جنوری 2017 11:06

ترک ایئرلائن کا کارگو طیارہ کے کرغستان کے آبادی پر گر نے سے ہلاک ہونیوالوں ..

بشکیک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16جنوری۔2017ء) ترک ایئرلائن کا کارگو طیارہ کرغستان کے مانس ایئرپورٹ کے نزدیک آبادی پر گر کر تباہ ہونے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد40سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں مقامی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے-تفصیلات کے مطابق ترک ایئرلائن کا بوئنگ 747 شدید دھند میں لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ایک گاو¿ں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

کرغستان کے حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر گاو¿ں کے رہائشی تھے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ہانگ کانگ سے استنبول آنے والے ترک طیارے نے کرغستان کے دارالحکومت بشکیک کے نزدیک واقع مانس ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم کرغستان کے مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 31 منٹ پر حد نگاہ شدید کم ہونے کی وجہ سے طیارہ لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

وزارتِ ہنگامی امور میں کرائسز مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ محمد سوارو کا کہنا تھا کہ گرنے والے طیارے نے گاو¿ں کی 15 عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔کرغستان کی وزارتِ صحت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا جبکہ ریسکیو اہلکار طیارے کے پائلٹ سمیت 35 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال چکے ہیں ۔

بوئنگ 747 طیارے نے ہانگ کانگ سے اڑان بھری اور اسے بِشکیک کے مرکزی ائیرپورٹ، مناس ائیرپورٹ پر کچھ دیر رکنے کے بعد استنبول کے لیے روانہ ہونا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کچھ بچے بھی اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔کرغستان کے وزیر اعظم سورن بائی جینبیکوو جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترک ایئرلائن کا کارگو طیارہ کے کرغستان کے آبادی پر گر نے سے ہلاک ہونیوالوں ..

متعلقہ عنوان :