برازیلی جیل میں تصادم ، 30 قیدی ہلاک ، متعدد زخمی

پیر 16 جنوری 2017 11:05

ریو ڈی جنیرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) برازیل کی جیل میں تصادم کے نتیجے میں 30 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ برازیلی میڈیا کے مطابق برازیل کے مشرقی شہر ناٹال کی پالاکوز جیل کی بیرک میں قید ایک جرائم پیشہ گروہ کے قیدیوں نے دوسرے گروہ کے قیدیوں کے بیرک پر حملہ کردیا۔تصادم کے نتیجہ میں 30 سے زیادہ قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران بہت سے قیدیوں کے سر تن سے جدا کیے گئے جبکہ متعدد کو زندہ جلایا گیا ہے ، جیل میں 650 کی گنجائش سے زیادہ 1150 قیدی رکھے گئے تھے۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی برازیل کی مختلف جیلوں میں فسادات کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماناؤس کی جیل میں تصادم کے نتیجے میں 56 اورگزشتہ ہفتے شمالی اور ایمازونین جیلوں میں تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :