دبئی : پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے کار ٹکرانے والا اماراتی شہری جاں کی بازی ہار گیا

پیر 16 جنوری 2017 09:50

دبئی : پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے کار ٹکرانے والا اماراتی شہری جاں کی بازی ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16جنوری 2017): دبئی کے علاقے راس الخر میں پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے کارکی ٹکر سے زخمی ہونے والا اماراتی شہری ہسپتال میں چل بسا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ 14جنوری 2017کو راس الخر کے علاقے کی ایک پارکنگ میں پیش آیا ۔دبئی پولیس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سعید حماد بن سلیمان کا کہناہے کہ حادثہ تیز رفتار ی اور روڈ پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے پیش آیا ۔

(جاری ہے)

تیز رفتاری کے باعث کار چلانے والے کو اتنا موقع نہ ملا کہ وہ پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے اپنے آپ کو بچا لے ۔ ٹریفک پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ٹرک میں اس وقت موجود ایشیائی ڈرائیور کو کسی بھی قسم کی چوٹ نہیں لگی ۔ وارلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2016میں 100,000آبادی میں 10.9فیصد افراد سڑک پر ہونے والے حادثات کا شکار ہوئے ۔عرب ممالک میں سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی شرح 27.4فیصد ، عمان ، 25.4کویت18.7قطر 15.2فیصدر ہی ہے ۔