عمان: تین سال قبل سکول بس حادثے میں زخمی ہونے والا پاکستانی بھی تک کسی کونہیں پہچان سکتا

پیر 16 جنوری 2017 09:44

عمان: تین سال قبل سکول بس حادثے میں زخمی ہونے والا پاکستانی بھی تک کسی ..

عمان : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16جنوری 2017): تین سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے پاکستانی طالب علم کی زندگی ابھی تک کٹھن ہی ہے ۔ پاکستانی نوجوان کے والد کا کہناہے کہ میرے بیٹے کی زندگی بہتر کرنے کے لیے پیسہ بھی کام نہیں آرہا۔میرے بیٹے کی تین سال بعد بھی ایسی حالت ہے کہ وہ خاندان کے کسی شخص کو نہیں پہچان سکتا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالب علم ان چند طالب علموں سے ہے جو22جنوری 2014کو ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

ان طالب علموں میں تین موقع پر جاں بحق بھی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

حادثہ صبح کے وقت پیش آیا تھا ،جس میں پاکستان سکول کے طلبہ کی بس تیز رفتاری کے باعث میونیسپلیٹی کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی ۔فیصل کے والد عبدالعزیز نے گزشتہ دنوں انشورنس کمپنی کی جانب سے رقم وصول کی تھی ۔ اس کا کہناتھا کہ میں اس رقم کا کیا کروں جو میرے بیٹے کے کا م نہ آسکے ۔میں تین سالوں سے پریشانی کی حالت میں بیٹھا کسی معجزے کا منتظر ہوں ۔ٹریفک حادثے میں فیصل سر ، چیسٹ ، بازو اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئی تھی ۔ جس کے بعد وہ اپنے حواس کھو بیٹھا ۔ سکول انتظامیہ کا کہناہے کہ انہوں نے اس حادثے میں فیصل سمیت تین ہونہار طالب علم کھو دیے ۔