کویت سٹی: سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے والی ہم جنس پرستوں کی ویڈیو کی سچائی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں: کویتی پولیس حکام

پیر 16 جنوری 2017 09:44

کویت سٹی: سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے والی ہم جنس پرستوں کی ویڈیو کی سچائی ..

کویت سٹی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16جنوری 2017): کویتی حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیاپر اپلوڈ ہونے والی ہم جنس پرستوں کی ویڈیو کی سچائی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کسی نامعلوم شخص کی جانب سے دو ہم جنس پرستوں کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی ۔ جس کے نیچے لکھا گیا تھا کہ یہ دونوں مقامی سکول کے استاد ہیں ۔

(جاری ہے)

فراوانیہ پولیس کا کہناہے کہ وہ اس ویڈیو کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ویڈیو کے جعلی ہونے پر متعلقہ شخص کو کویتی سکول کو بدنام کر نے پر بھاری جرمانہ اور سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔ سکول انتظامیہ کا کہناہے کہ ہمارے سکول میں کوئی بھی ایسے ٹیچر نہیں جن کا حلیہ اس ویڈیو میں دکھائی دینے والے افراد سے ملتاہو ۔ کسی نامعلوم شخص نے سکول کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔