جدہ: رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کے لیے آخری موقع
پیر 16 جنوری 2017 09:37
جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16جنوری 2017): سعودی وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی کی جانب سے سعودی عرب میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکی شہریوں کو آخری موقع فراہم کیا گیاہے ۔نئے سرکولر کے مطابق غیر قانونی شہری تین ماہ کے اندر اپنے وطن واپسی کر لیں ۔ان تین ماہ کے دوران واپس جانے والوں کو کسی بھی طرح بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ (جوازات ) نے غیر قانونی افرا دکے لیے تین مرحلوں پر مشتمل اپنے دوسرے مرحلے کاآغاز کر دیاہے ۔
دوسرا مرحلہ 13اپریل تک جاری رہیگا۔اس مرحلے میں حکومتی حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے غیر ملکیوں کوگرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک لسٹ اور بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔جن افراد کا کریمنل ریکارڈ بالکل زیرو ہو گا ان کے لیے نو طریقہ کار بنائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
1۔غیر ملکی کو غیر قانونی رہنے کی تصدیق کرنی ہو گی ، ائر ٹکٹ اور فلائٹ بکنگ لانی ہوگی۔
2۔تمام کاغذات مکمل ہونے چاہیئے
3۔سفر کی دستاویزات کی تمام کاپیاں دکھانا ضروری ہے ۔
4۔اس کے بعد ایسا سپانسر جس کے پاس وہ پہلی بار آیا ہو اس کا جاری کردہ لیٹر جو ویزے کی فراہمی کے وقت تھا۔
۔5اس مقصد کے لیے بنائی گئی خاص کورٹس میں رجسٹریشن کروانا۔
6۔سپانسر کو غیرملکی افئیرز ڈپارٹمنٹ میں بلایا جائیگا
7۔سپانسر کی تمام سروسز منقطع کی جائیں گی ۔
8۔جوازات کی روزانہ رپورٹ تیار کی جائے گی۔
9۔اسکے علاوہ روزانہ کی بنیادوں پر جو فیسیں وصول کی جائیں گی ان کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.