دمام: ماہرینِ معاشیات نے غیر ملکی شہریوں کے پر عائد لیوی ٹیکس میں لچک کے اقدامات کرنے پر زور دیاہے

پیر 16 جنوری 2017 09:37

دمام: ماہرینِ معاشیات نے غیر ملکی شہریوں کے پر عائد لیوی ٹیکس میں لچک ..

دمام : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16جنوری 2017): سعودی عرب کی بزنس کمیونیٹی سمیت ماہرین معاشیات نے غیر ملکیوں کو ملازمت فراہم کرنے اور ماہانہ 100ریال لیوی فیس کی وصولی میں لچک کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق 2017سے سپانسر یا کمپنیوں کو فی غیر ملکی رکھنے پر 100 ریال لیوی فیس اد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس لیوی فیس کو2020تک 400ریال تک کرنے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی بزنس کمیونٹی کے کئی افراد نے ماہانہ بنیادوں پر فیسوں کی وصولی کو بہتر قرار دیاہے ۔اس سے غیر ملکی ملازمین پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔بزنس کمیونٹی کا کہناہے کہ لیوی فیس کا نفاذ تو ہو ناہی ہے تاہم اس بارے میں باقاعدہ طریقہ کا ر بھی بتایا جائے ۔اور اگر ہو سکے تو حکومت ا س میں لچک بھی دکھائے تاکہ غیر ملکی ورکروں سمیت کمپنی انتظامیہ پر بھی کوئی بوجھ نہ بن سکے ۔