دبئی: آر ٹی اے نے 300نئی کار نمبر پلیٹوں کی نیلامی کا اعلان کر دیا،10 موٹر سائیکل نمبر پلیٹ بھی شامل

پیر 16 جنوری 2017 09:33

دبئی: آر ٹی اے نے 300نئی کار نمبر پلیٹوں کی نیلامی کا اعلان کر دیا،10 موٹر ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16جنوری 2017): دبئی روڈ زاینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے تین ، چار اور پانچ نمبروں کی سیریل کی 300نئی نمبرپلیٹوں کی نیلامی کا اعلان کرد یاہے ۔ اس بار نیلامی میں موٹر سائیکل کی دس نمبر پلیٹوں کی بھی شامل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

کار نمبر پلیٹوں کی سیریل کچھ اسطرح ہے ۔G,H,J,K,L,M,N,O,P,Q,R, اور Sشامل ہیں ۔ جبکہ موٹرسائیکل نمبر پلیٹ کے لیے کوئی دس نمبر شامل کیے گئے ہیں۔آج سے نیلامی میں حصہ لینے والوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے ۔جبکہ نیلامی 22جنوری سے صبح 8بجے سے شروع ہو جائے گی ۔