ریاض: محکمہ صحت میں قوانین کی خلاف ورزیاں ،تحقیقات کی جائیں گی:وزارت صحت

پیر 16 جنوری 2017 09:33

ریاض: محکمہ صحت میں قوانین کی خلاف ورزیاں ،تحقیقات کی جائیں گی:وزارت ..

ریاض : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16جنوری 2017): سعودی وزارتِ صحت اور بیورو آف انوسٹیگیشن اینڈپبلک پراسیکویشن (بی آئی پی ) کے درمیان معاعدہ ہو ا ہے، جس کے تحت محکمہ صحت میں قوانین کی خلاف ورزیوں او ران کے سلسلے میں دی جانے والی سزاؤں کی باقاعدہ پروفیشنل تحقیقات کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت میں قوانین کی خلاف ورزیاں جس میں وزارتِ صحت سے لائسنس حاصل نہ کرنا ،غلط انفارمیشن فراہم کرنا، اخبارات کے ذریعے جھوٹے اشتہارات شائع کرنا،مریضوں کو مس گائڈ کرنا، جعلی ڈگریاں ،انسانی اعضاہ کی فروخت شامل ہیں۔

وزارتِ صحت کے ترجمان مشالعربین کا کہناہے کہ ہمارا مقصد محکمہ صحت میں کالی بھیڑوں کو نکالنا ہے ۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جعلی ڈاکٹروں ،سپیشلسٹ کی وجہ سے متعدد افراد کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔