دبئی:متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کا عرب ممالک میں پہلامقام حاصل

پیر 16 جنوری 2017 09:33

دبئی:متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کا عرب ممالک میں پہلامقام حاصل

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16جنوری 2017): بین الاقوامی سروے کمپنی کے مطابق جرمنی کے پاسپورٹ کو دنیا میں طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا ہونے کا اعزازہوا ہے ۔جبکہ عرب ممالک کے طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات کو پہلا مقام حاصل ہو اہے ۔

(جاری ہے)

نجی سروے کمپنی آرٹن کیپٹل کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد دنیا کے 122ممالک میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کو دنیا کے طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں 27واں مقام حاصل رہاہے ۔کویت کا پاسپورٹ رکھنے والے 81ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور کویت کے بعد قطر ، بحرین ، عمان ،اور سعودی عرب کا نمبر آتاہے ۔