مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان کے جارحانہ موقف نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ،وزیر جنگلات سردار میراکبر خان

پیر 16 جنوری 2017 11:02

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور حکومت پاکستان کے جارحانہ موقف نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔ بھارتی حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو دبا یا نہیں جاسکتا۔ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

جنگ بندی لائن اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے ۔۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے باغ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہوگیا ہے اور پوری دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ بھارتی حکومت دہشت گرد ہے اور کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے ۔

(جاری ہے)

لائن اف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کر کے مصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستاناور حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کرنے پر حکومت پاکستان اور میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں ۔ حکومت پاکستان کشمیر یوں کا وکیل ہے اور میاں محمد نواز شریف نے وکالت کا بھرپور حق ادا کررہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کررہے ہیں ۔

انھوںنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ظلم وستم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انھوںنے کہا کہ بھارتی حکمران بھارت کے اندر سیاسی اقتدار کی خاطر مظلوم کشمیریوں کا خون بہا کر اور پاکستان کو نیچا دکھانے کی خاطر ڈرامہ کر کے عوام کو دھوکے میں ڈال کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

بھارت ورکنگ بائو نڈری اور لائن آف کنٹرول سمیت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر فائرنگ کرکے کشمیریوںکا خون بہا رہا ہے ۔ مگر بھارت کے اب یہ عزائم بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور انھوں نے کشمیر کو خون کی وادی بنادیا ہے ۔ آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے معصوم کشمیریوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنا رہا ہے ۔

اور اب لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو شہید کررہا ہے اور املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں میں منظور شدہ ہے ۔ اب اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کروانے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا ۔

وگرنہ اس خطے میں امن وامان کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ انھوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کی حالیہ دنوں سے جاری لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری عوام پاک فوج کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکسی بھی بھارتی عزائم کو خاک کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔