حلقہ پی پی 197میں فری وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ، حاجی احسان الدین قریشی

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

حلقہ پی پی 197میں فری وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ، حاجی احسان ..

ملتان ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) رکن پنجاب اسمبلی سابق صوبائی وزیرحاجی احسان الدین قریشی کی جی ایم پی ٹی سی ایل ملتان وقاص احمدسے ملاقات اس موقع پر جی ایم پی ٹی سی ایل نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان کے جن زون کو فری وائی فائی عوام کیلئے شروع کی جارہی ہے اس کاآغازآپ کے انتخابی حلقہ پی پی 197سے کیا جارہاہے ہم نے گھنٹہ گھرتالوہاری گیٹ کے گرد2سومیٹر وائی فائی فری کاعمل شروع کردیاہے اب عوام وہاںانٹرنیٹ کی فری سہولت کافائدہ اٹھاسکتے ہیں دوسرے مرحلہ میں بھی آپ ہی کے حلقہ میں واقع پاک گیٹ صرافہ بازار،حرم گیٹ ،حسین آگاہی بازار میں انٹر نیٹ کی فری سروس شروع کردی جائے گی یہ آپ کے حلقہ کی عوام کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی سابق صوبائی وزیرحاجی احسان الدین قریشی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پنجاب کے 5بڑے شہروں کے 200مکامات پرانٹرنیٹ کی فری سہولت دے کرجہاں الیکشن میں عوام سے کیاگیاایک اوروعدے کو حقیقت کارنگ دیا وہاں نوجوانوں کے دل جیت لئے جن طلباء وطالبات کے والدین اپنے بچوں کونیٹ کی سہولت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے اپنے کم آمدنی کے باعث ان کے بچوں کواب انٹر نیٹ کی تعلیم مفت میں پنجاب حکومت دے گی ہماری حکومت تعلیم کے معیار کوبہترکرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :