نچلی سطح سے لے جی ایچ کیو تک تمام خفیہ ایجنسیوں عسکری ماہرین میں اتفاق ہے، تحریک جعفریہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، قائد ملت جعفریہ نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کرنے میںکلیدی کردار ادا کیا

شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 21:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کرنے میںکلیدی کردار ادا کیا نچلی سطح سے لے جی ایچ کیو تک تمام خفیہ ایجنسیوں اور عسکری ماہرین میں اتفاق ہے کہ تحریک جعفریہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں لیکن جمہوری حکومت مصلحت پسندی کا شکار ہو کر سابق آمر کے فیصلے کو واپس لینے میں لیت و لعل سے کام لے رہی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی کا دہشت گردی سے تعلق نہیں تو ان کی جماعت کیسے ملوث ہوسکتی ہے، تحریک جعفریہ کی بحالی کانوٹیفیکیشن جاری کیا جائے سابق آمر جنرل پرویز مشرف نے تسلیم کیا تھا کہ تحریک جعفریہ کے خلاف انہیں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اس کے باوجود اس نے جھنگ کے ایک دہشت گرد گروہ کے ساتھ بیلنس کرنے کے لئے پرامن جماعت پر پابندی عائد کی۔

(جاری ہے)

جسے 18نومبر 2014ء کو قائد ملت جعفریہ کی طرف سے دائر درخواست کی12سال بعد سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اٹھا لیا تھا اور وزارت داخلہ کو اس حوالے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جس پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو لاہور ہائی کورٹ نے 15 دسمبر 2016ء کو ایک ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دیا مگر ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سرغنے کے ساتھ علامہ ساجد نقوی کا نام لینا علم و عمل اور تقوی ٰ کی توہین اور ناانصافی ہے ۔