ایف سی نے دوروز سے بند قومی شاہراہ کو بحال کردیا، جوانوں نے پھنسے ہوئے مسافروں خصوصاً بچوں میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیں

اتوار 15 جنوری 2017 21:30

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) ایف سی سبی نے دو روز سے بند قومی شاہراہ کو بحال کردیا۔ ایف سی کے جوانوں نے قومی شاہراہ پر پھنسے ہوئے مسافروں خصوصاً بچوں میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دور روز قبل سبی بولان قومی شاہراہ پر بارش اور برف باری کے باعث قومی شاہراہ بند ہوگئی تھی جس پر شاہراہ کے دونوں اطراف پر سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے۔

ایف سی نے بڑی جدوجہد کرنے کے بعد ہیوی مشینری کے ذریعے کولپور اور مچھ تک قومی شاہراہ پر ہونے والی برف باری کو ہٹاکر شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے بحال کردیا جبکہ قومی شاہراہ پر پھنسے ہوئے مسافروں خصوصاً چھوٹے بچوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیے۔ سبی کوئٹہ قومی شاہراہ کو دوروز بعد عام ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :