کو ہلو میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جا ں بحق تین زخمی

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) کو ہلو میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جا ں بحق تین زخمی ہوگئے،تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو ضلع کوہلو کے علاقے سہ زہی کے مقام پر تیز رفتار ی کے باعث گاڑی کو حادثہ پیش آ یا جس کے نتیجے میں علی بخش جاں بحق جبکہ تین افراد در محمد ،رمضان اور محمد حسن شدید زخمی ہوگئے ،لیویز نے لا ش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مز ید کاروائی جاری ہے۔