فوڈ اتھارٹی ملتان ٹیم کی کارروائیاں

Chicken Cottageکوایکسپائرڈ بریڈ کی موجودگی ، ہوا کے راستوں کے گندے ، پکانے کے تیل کے زیادہ استعمال اور خوراک کے ڈھکے ہوئے نہ ہونے پر 5000 جرمانہ

اتوار 15 جنوری 2017 21:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی ملتان ٹیم نے ڈ پٹی ڈائریکٹر اعجاز نو از کی زیرنگرانی میں ملتا ن کے گرد نواح میں کا روائیاں کیں۔

بوسن ٹائون گلگشت میں واقع Chicken Cottageکوایکسپائرڈ بریڈ کی موجودگی ، ہوا کے راستوں کے گندے ہونے، پکانے کے تیل کے زیادہ استعمال اور خوراک کے ڈھکے ہوئے نہ ہونے کی وجہ سے 5000روپے جرمانہ کیا گیا۔نیز شجاع آباد میں کاروائی کرتے ہوئیLFCریسٹورنٹ اور اُسامہ ریسٹورنٹ کوپراسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی موجودگی، خوراک کے ڈھکے ہوئے نہ ہونے ، صفائی کے ناقص انتظامات اور برتن دھونے کی جگہ گندے ہونے کی وجہ سے پانچ ، پانچ ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

مزید براں کاروائی کرتے ہوئے گلگشت میں واقع Hardees،Subway، Cafe Osteriaاور Burger King، بسم اللہ چوک میں واقع بسم اللہ کریانہ سٹور، Foreverسُپر سٹور اورچوہدری ملک شاپ اینڈ ٹی سٹال ، گلبرگ کالونی میں واقع شانی ڈرنک کارنر اوراحمد ملک شاپ ، شجاع آباد میں چوطاقہ گیٹ پر واقع غوثیہ سوئیٹس، خلیل ملک شاپ ، وقاص سوئیٹس، ماشاء اللہ کنفیکشنری اینڈ سوئیٹس اور اسلم اخلاق کریانہ سٹوراور خیرپور روڈ شجاع آبادپر واقع کم کم سوئیٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی غیر تسلی بخش ذاتی صفائی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بناء پر بہتری کے احکامات جاری کیی

متعلقہ عنوان :