سبی ‘قومی شاہراہ شدید بارش اور برفباری کے باعث کولپور کے مقام پر بلاک ‘سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

کئی گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد سبی اسکائوٹس کے جوانوں نے قومی شاہراہ کھول دی شدید برفبار ی کے باعث حفاظتی اقدامات کے پیش نظر لوگوں کی آمدورفت روک دی گئی

اتوار 15 جنوری 2017 20:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) سبی قومی شاہراہ شدید بارش اور برفباری کے باعث کولپور کے مقام پر بلاک سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں کئی گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد سبی اسکائوٹس کے جوانوں نے قومی شاہراہ کھول دی تاہم شدید برفبار ی کے باعث حفاظتی اقدامات کے پیش نظر لوگوں کی آمدورفت روک دی گئی تفصیلات کیمطابق بلوچستان بھر میں مون سون بارشوں کے سلسلے میں گزشتہ تین دنوں سے بارش اور برفباری کے باعث معمولا ت زندگی متاثر ہوئی شدید بارش اور برفباری کے باعث کوئٹہ،مچھ ، کولپور سبی،بختیار آباد، ڈیرہ مراد جمالی ،نصیر آباد،دشت، قلات سمیت ملک کے دیگر علاقوں میںبارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بلوچستان کے علاقے کوئٹہ،کولپور، زیارت، مچھ میں برفباری کا کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاشدید برفباری کے باعث کولپور کے مقام پر سبی کوئٹہ قومی شاہراہ کوئٹہ سبی ریلوے ٹریک بند ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سبی اسکائوٹس کے کمانڈنٹ کرنل ذوالفقار باجوہ کی خصوصی ہدایت پر سبی اسکائوٹس کے جوانوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے قومی شاہراہ اور ریلوے ٹریک کو کھول دیا تاہم حفاظتی اقدامات کے پیش نظر لوگ کوئٹہ سمیت دیگر تفریحی مقامات پر جانے کیلئے آمدورفت معطل رکھی گزشتہ دوروز سے جاری برفباری اور بارشوں میں محصور لوگوں کو سبی اسکائوٹس کی جانب سے خوراک اور طبی امداد فراہم کی گئی واضح رہے کہ بلوچستان میں طویل ترین خشک سالی کے بعدز مینداروں اور مقامی لوگوں کی باران رحمت کی دعائیں رنگ لے اور بلوچستان کے کئی شہروں نے برف کی چادر اوڑھ لی شدید برفباری اور سردی کے باوجود سبی سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع بجلی اور گیس سے محروم رہے جس سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :