علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈگری سیکشن کو طلباء کی کچھ اسناد اور رزلٹ کارڈز ڈاک واپس موصول ہو گئیں

اتوار 15 جنوری 2017 20:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات محمد سعید نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ڈگری سیکشن کو طلباء کی کچھ اسناد اور رزلٹ کارڈز ڈاک کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے واپس موصول ہوچکی ہیں جو کہ علاقائی دفتر امتحانات میں بھجوا دی گئی ہیں،ایسے طلباء جنہوں نے ایک سال پہلے درخواست برائے اجراء ڈگری جمع کروائی ہے اور ابھی تک انہیں اس بارے کوئی معلومات نہیں ملیں وہ علاقائی دفتر 346،رضا بلاک علامہ اقبال ٹائون، لاہور میں یونیورسٹی کے فوکل پرسن مرزا محمد یٰسین بیگ سے دفتری اوقات کار میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :