سابق گورنر سندھ کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی کا انعقاد

اتوار 15 جنوری 2017 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) سابق گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزمان صدیقی کی روح کو ایصال ثواب کے لئے گورنر ہائوس میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا-قران خوانی میں مرحوم کے عزیز و اقارب اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی-گورنر خیبرپختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا،سینیٹر سلیم ضیاھائی کورٹ کے جج صاحبان نے بھی قران خوانی میں شرکت کی-قران خوانی کے بعد اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

جسٹس سعید الزمان صدیقی نے 11 نومبر2016 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور 11جنوری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے۔انہیں 13 جنوری کو گذری کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :