عوام کی مشاورت سے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کریں گے ‘ سردار دوست محمد کھوسہ

سیاست میں کبھی بھی بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے ‘ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

عوام کی مشاورت سے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کریں گے ‘ سردار دوست محمد کھوسہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ عوام کے مفاد کی سیاست کی ہے اور مستقبل میں بھی اس پر کاربند رہیں گے ،اپنا فیصلہ مسلط کرنے کی بجائے ہمیشہ عوامی رائے کا احترام کیا ہے ، مستقبل کی سیاست کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور صحیح وقت پر فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار دوست کھوسہ نے کہا کہ سیاست کرنا آسان کام نہیں اور ایسے میں جب آپ عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہوں تو یہ اور بھی زیادہ مشکل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے افواہیں اپنے عروج پر رہیں لیکن میں واضح کر چکا ہوں کہ رابطے ہر کسی کے ہیں لیکن سیاست میں کبھی بھی بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے ۔ عوام کی مشاورت سے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کریں گے اور اپنے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :