تعطیل کے روز بھی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا، گیس کی قلت بھی بر قرار

مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں 4سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ،مینٹی ننس کے نام پر بھی گھنٹوںشٹ ڈائون کیا گیا

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) تعطیل کے روز بھی عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہا جبکہ گیس کی قلت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزبھی بجلی کی طلب اور رسد میں وسیع فرق کے باعث مختلف شہری علاقوں میں 3سے 4جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 10سی12گھنٹے ریکارڈکیا گیا ۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے مینٹی ننس کے نام پر بھی گھنٹوں شٹ ڈائون کیا گیا ۔ دوسری طرف سوئی گیس کی قلت اور کم پریشر کی شکایات بھی بر قرار ہیں۔ گیس نہ آنے کے باعث عوام بازارسے کھانا لانا پر مجبور ہیںجبکہ دیگر معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر رہے ۔

متعلقہ عنوان :