جمعیت علماء پاکستان ضلع ملتان ،تحصیل شجاع آباد اور سٹی شجاع آباد کے الیکشن کا انعقاد،عہدیداروں کا انتخاب

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) جمعیت علماء پاکستان ضلع ملتان ،تحصیل شجاع آباد اور سٹی شجاع آباد کے الیکشن کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جانشین پیر طریقت JUPکے مرکزی رہنما صاحبزادہ قاری احمد میاں نے کی اور جس کے مہمان خصوصی JUPکے مرکزی رہنما محمد ایوب مغل تھے۔ الیکشن کمیٹی کے صدر مفتی محمد عثمان پسروری اور ان کے ہمراہ معاونین اراکین JUPکے صوبائی رہنما ارشد اقبال نیازی ، صوفی سجاد حامدی ، حافظ محمد ظفر قریشی تھے۔

انتخابات میں تحصیل شجاع آباد کے صدر کیلئے صاحبزادہ محمد حسان خان اظہری ، سینئر نائب صدر حافظ غلام محی الدین ، نائب صدر محمد ابراہیم سعیدی،تحصیل نائب صدر دوم صاحبزادہ خالد اقبال اظہری، جنر ل سیکرٹری ، مولانا حافظ محمد عرفان قادری ، جوائنٹ سیکرٹری محمد مشتاق نون ایڈووکیٹ ، سیکرٹری نشرواشاعت محمد عمیر خان بلوچ، خزانچی ڈاکٹرمحمد عباس سیالوی منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

سٹی شجاع آباد کے صدر صوفی محمد نثار ڈوگر نقشبندی ، سینئر نائب صدر صاحبزادہ سید ابوبکر شاہ ، نائب صدر نورنبی چشتی ، جنرل سیکرٹری حافظ کاشف مرتضیٰ ایڈووکیٹ ، جوائنٹ سیکرٹری عبدالوہاب نورانی ، سیکرٹری نشرواشاعت ماسٹر عبدالرشید قادری ، خزانچی محمد ارسلان حامدی منتخب ہوئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیٹی کے نگران اعلیٰ حاجی عاشق علی خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور کہا کہ آپ پر فرض ہے کہ JUPکے پلیٹ فارم سے ملک پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے جدوجہد کے ذریعے اسمبلیوں میں ایسے اراکین بھیجیں جو ملک میں نظام مصطفی کیلئے آواز اٹھائیں ۔

JUPاولیاء کرام او ر علماء کرام کا اثاثہ ہے ۔ جس کیلئے امام شاہ احمد نورانی تاحیات اس ملک میں نظام مصطفی کیلئے جدوجہد کرتے رہے ۔ اجلاس میں مولانا حافظ ارشاد اظہر ی،مولانا محمد عاشق قادری ، مولانا شمشاد ظہوری ، قاری محمدر فیق مہروی ، مولانا محمد شبیر قادری ، قاری شاکر سعیدی ، قاری فضل حسین چشتی (چک RS)، صاحبزادہ علی طاہر قادری ، صاحبزادہ سراج حیدری ، ماسٹر انوا ر اللہ خان قادری ، اور تحصیل بھر سے خادمین جمیعت علماء پاکستان نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔