ملتان ،رکن پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی کی جی ایم پی ٹی سی ایل ملتان وقاص احمدسے ملاقات

فری وائی فائی سروس کا آغاز پی پی 197ملتان سے کیا جائیگا، جی ایم پی ٹی سی ا یل کی بریفینگ

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) رکن پنجاب اسمبلی سابق صوبائی وزیرحاجی احسان الدین قریشی کی جی ایم پی ٹی سی ایل ملتان وقاص احمدسے ملاقات اس موقع پر جی ایم پی ٹی سی ایل نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان کے جن زون کو فری وائی فائی (wifi)عوام کیلئے شروع کی جارہی ہے اس کاآغازآپ کے انتخابی حلقہ پی پی 197سے کیا جارہاہے ہم نے گھنٹہ گھرتالوہاری گیٹ کے گرد2سومیٹر (wifi)وائی فائی فری کاعمل شروع کردیاہے اب عوام وہاں(wifi)انٹرنیٹ کی فری سہولت کافائدہ اٹھاسکتے ہیں دوسرے مرحلہ میں بھی آپ ہی کے حلقہ میں واقع پاک گیٹ صرافہ بازار،حرم گیٹ ،حسین آگاہی بازار میں(wifi) انٹر نیٹ کی فری سروس شروع کردی جائے گی یہ آپ کے حلقہ کی عوام کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی سابق صوبائی وزیرحاجی احسان الدین قریشی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پنجاب کے 5بڑے شہروں کے 200مکامات پر(wifi)انٹرنیٹ کی فری سہولت دے کرجہاں الیکشن میں عوام سے کیاگیاایک اوروعدے کو حقیقت کارنگ دیا وہاں نوجوانوں کے دل جیت لئے جن طلباء وطالبات کے والدین اپنے بچوں کونیٹ کی سہولت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے اپنے کم آمدنی کے باعث ان کے بچوں کواب انٹر نیٹ کی تعلیم مفت میں پنجاب حکومت دے گی ہماری حکومت تعلیم کے معیار کوبہترکرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے عنقریب میں اس سروس کاآغازاپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ ساتھ شہرکے دوسرے علاقوں سے آکر(wifi)انٹرنیٹ کی فری سہولت حاصل کرنے کاباقاعدہ افتتاح رواں ہفتہ میں ہی کردونگا۔