آصف زرداری دبئی روانہ ،ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کلیلئے امریکا جائیں گے

اتوار 15 جنوری 2017 19:40

آصف زرداری دبئی روانہ ،ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کلیلئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری دبئی روانہ ہوگئے ہیں کچھ روز دبئی قیام کے بعدسابق صدر امریکہ جائیں گے اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کراچی دبئی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ کچھ روز قیام کریں گے،سابق صدر دبئی سے امریکہ جائیں گے جہاں وہ نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے،سابق صدرکی وطن واپسی 30 جنوری کو متوقع ہے ۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو بطور 45ویں امریکی صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :