ایف سی ار ختم کر کے فاٹا کو کے پی کے میں میں ضم کیا جائے، لنڈیکوتل سیاسی اتحاد

اتوار 15 جنوری 2017 19:31

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) ایف سی ار ختم کر کے فاٹا کو کے پی کے میں میں ضم کیا جائے اور فاٹامیں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں فاٹا کی ترقی میں ایف سی ار بڑی رکاوٹ ہے ان خیالات کا اظہار لنڈیکوتل پریس کلب میں لنڈیکوتل سیاسی اتحاد کے راہنماوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیاپریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے مراد حسین ،پی پی پی کے زرحسین ،پی ٹی آئی کے خورشید اور خیبر یوتھ فورم کے عنایت شاہ نے کہا کہ ایف سی ار انگریزوں کا ایک ظالمانہ نظام ہے اس کو فی الفور ختم کر کے فاٹاکو کے پی کے میں ضم کیاجائے جلد ازجلد فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائے انہوں نے کہا کہ فاٹا کو صوبہ کے پی کے میںضم کر نے سے فاٹا ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیگافاٹا میں صوبائی اسمبلی کے لئے نشتیں مختص ہوں گی اور فا ٹامیں اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو جائیگی اور تعلیمی میدان میں ترقی ہوگی ایک سوال کے جواب میں ان راہنماوںنے کہا کہ ریفرنڈم کرانااور کونسل کا قیام غیر آئینی ہے اور الگ صوبے بنانے کی اجاز ت ہر گز نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ فاٹا کے پی کے میں ضم ہو نے کے مخالفت کر نے والے در اصل میں ایف سی ار قانون سے فاٹا کے مراعات یافتہ طبقہ ہے اور انہوں نے واضح کیا کہ فاٹاکی پسماندگی دور کر نے کا واحد حل فاٹا کو کے پی کے میں ضم ہو نا ہے ۔

متعلقہ عنوان :