تخت بھائی ،اے این پی کے زیر اہتمام باچہ خان اور خان عبد الولی خان کی برسی بھر پور طریقے سے منانے کیلئے تیاریا ں جاری

اتوار 15 جنوری 2017 19:31

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) اے این پی تحصیل تخت بھائی کے زیر اہتمام بابا امن باچہ خان اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان کی برسی بھر پور طریقے سے منانے کے لیے تیاریا ں جاری ہیں اور 22جنوری کو تحصیل تخت بھائی سے کارکنوں اور عہدیداروں کا بڑا جلوس پارٹی رہنمائوں کی قیادت میں چارسدہ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ا ے این پی تحصیل تخت بھائی کے جائنٹ سیکرٹری منتظر شاہ صافی نے میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی اے ٹو ملک اعجاز خان بلال احمد اور NYOیو سی دامن کوہ کے سابق صدر محمد یونس بھی موجو د تھے ۔انہوں نے کہا کہ 22جنوری کو تحصیل تخت بھائی کے حلقوں PK-26اور PK-27سے ہزاروں کارکنوں کا جلوس سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار کی قیادت میں چارسدہ روانہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں اور برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور پختون قوم کے لیے بابائے امن باچہ خان اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :