این سی اے یوتھ کرکٹ ٹیم نے ملائیشین کرکٹ ٹیم کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ چار وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 15 جنوری 2017 19:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) این سی اے یوتھ کرکٹ ٹیم نے ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی سیریز 1-1سے برابر کردی ۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ میں ملائشیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 140رنز بنائے جس میں ورندیپ سنگھ کے 57اور شفیق شریف کے 34رنز شامل تھے ، رفیع اللہ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔این سی اے کی ٹیم نے مطلوبہ ٹارگٹ چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55رنز بنائے ۔ڈیرک مشعال نے 21رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :