Live Updates

بی بی سی رپورٹ،نوازشریف کیخلاف بڑا ثبوت ہے،فرخ جاوید مون

مہنگائی کے طوفان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے بی بی سی رپورٹ نے کرپٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی،پی ٹی آئی رہنماء

اتوار 15 جنوری 2017 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد بی بی سی کی رپورٹ کرپشن کے بادشاہ کیخلاف سب سے بڑا ثبوت ہے، بی بی سی کی خبرنے حکمران خاندان کے فلیٹس کی ملکیت اوروزیراعظم کے جھوٹ کوبے نقاب کردیا ہے، قومی خزانہ لوٹنے والوں کی نشاندہی ہوچکی ہے لہذااب شریف خاندان جدہ نہیں بلکہ جیل جائیں گے۔

(جاری ہے)

فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ ایمانداری کے ڈھول پیٹنے والے کرپٹ حکمرانوں کے کالے کرتوتوں سے غیرملکی میڈیا بھی پردے اٹھا رہا ہے اوران کی کرپشن کیوجہ سے دنیابھرمیں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب دشمن حکومت نے ایک بارپھرغریبوں پرپٹرول بم گرادیا ہے،غریب پہلے ہی مہنگائی کے طوفان میں خودکشیاں کررہے ہیں اوران حالات میں قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، قوم کو اندھیروں اور پستی میں دھکیلنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن میں مہنگائی، غربت،بدترین لوڈشیڈنگ، کرپشن،بیڈ گورننس اورکمیشن کے ریکارڈ توڑنے والی حکومت سے حساب لے گی اور ووٹ کی طاقت سے (ن) لیگ کوفارغ کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات