ہم عوام کو تخت رائے ونڈ کی غلامی سے نجات دلائیں گے‘بلاول بھٹو

(ن)لیگ کی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد سمیت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے ‘پیپلزپارٹی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر یگی ہم پاکستان میں تمام طبقات کو مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ‘چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی کی وفد سے گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 19:20

لاہور/دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم عوام کو تخت رائے ونڈ کی غلامی سے نجات دلائیں گے‘ (ن)لیگ کی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد سمیت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے ‘پیپلزپارٹی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر یگی ہم پاکستان میں تمام طبقات کو مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ دوبئی میں فلم سٹار میرا کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے اور ہم بھی انکے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قوم کو ان نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے اور حکمرانوں کی ناکام پالیسوں کی خلاف سڑکوں اور پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہے ہیں اورآئندہ ہفتے سے پنجاب میں احتجاجی ریلیوں کا آغاز بھی حکومت پالیسوں کے خلاف تحر یک کا آغاز ہے ہم عوام کو تخت رائے ونڈ کی غلامی سے نجات دلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :