بی بی سی کی رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے،ملک اس وقت قرضوں پر چل رہا ہے ،لوگوں کو بیوقوف بنا کر حکومت نہیں چل سکتی، حکومت نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قرضے لئے،ملک میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے ، لیگ (ن) صرف لاہور کے لئے ہے،نوازشریف کو پورے پنجاب اور پورے ملک کیلئے سوچنا چاہیے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کو پیکج دینا خوش آئند ہے ، کسانوں کو دی گئی سبسڈی ختم کی گئی ، عوام کے جان ومال کی ذمہ دار حکومت ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے،ملک اس وقت قرضوں پر چل رہا ہے ،لوگوں کو بیوقوف بنا کر حکومت نہیں چل سکتی، حکومت نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قرضے لئے،ملک میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے ، لیگ (ن) صرف لاہور کے لئے ہے،نوازشریف کو پورے پنجاب اور پورے ملک کیلئے سوچنا چاہیے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کو پیکج دینا خوش آئند ہے ، کسانوں کو دی گئی سبسڈی ختم کی گئی ، عوام کے جان ومال کی ذمہ دار حکومت ہے ۔

وہ اتوار کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے ، کسانوں کو دی گئی سبسڈی ختم کی گئی ، ٹیکسٹائل سیکٹر کو پیکج دینا خوش آئند ہے ، ملک میں روزانہ لوگ اغوا ہو رہے ہیں ، عوام کے جان ومال کی ذمہ دارحکومت ہے ۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صرف لاہور کے لئے ہے ، وزیراعظم کو لاہور کے ساتھ دیگر علاقوں کا بھی سوچنا چاہیے ،نوازشریف کو پورے پنجاب اور پورے ملک کیلئے سوچنا چاہیے ، ملکی معیشت تباہی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت قرضوں پر چل رہا ہے ،لوگوں کو بیوقوف بنا کر حکومت نہیں چل سکتی، حکومت نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قرضے لئے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے دانش سکول اور سستی روٹی سکیم کہاں غائب ہوگئی ، مزدور ،کسان اور زمیندار کو مار کر ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی ، سستی کپاس درآمد کرنے سے علاقائی کسانوں کا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شخص کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے مگر حکومت کہتی ہے کہ ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہے ، حکمران الیکشن جیتنے کیلئے ملک کو مقروض کر رہے ہیں ۔