ْنامزدامریکی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیاں قابل مذمت ہیں،ایف سولہ اور کولیشن فنڈملنے کی آس وامید خام خیالی کے سوا کچھ نہیں،جنوبی ایشیا کے حالات بدل رہے ہیں،ہمیں اپنی خارجہ پالیسی ازسرنوتشکیل دینی ہوگی

امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کا بیان

اتوار 15 جنوری 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے نامزد امریکی دفاع’’جیمزمیٹس‘‘کی جانب سے دیئے گئے بیان کہ’’طالبان افغانستان میں کاروائیوں کے لیے اب بھی پاکستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں۔ڈومور کی پالیسی برقراررہے گی‘‘کو قابل مذمت اور حقائق کے منافی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان آج جن حالات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ امریکی غلام حکمرانوں کی ناکامی خارجہ پالیسی اور نام نہاد امریکی جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی بننے کاشاخسانہ ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایف سولہ طیارے اور کولیشن فنڈ ملنے کی آس وامید محض خام خیالی کے سواکچھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے نام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

ہماری60ہزارسویلین بشمول 5ہزارسیکیورٹی فورسزاہلکار شہید ہوچکے ہیں۔ملکی معیشت کو100ارب سے زائد کادھچکا لگ چکا ہے۔امریکی جنگ ہمارے گلے کی محلوں تک پہنچ چکی ہے۔

آئے روزدہشت گردی کے واقعات نے جہاں ایک طرف عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے وہاں دوسری طرف ملکی ترقی وخوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوئے ہیں۔ہر قسم کی اطاعت کے باوجود امریکی جھکائوبھارت اور دبائوپاکستان پر ہے۔امریکن نئی انتظامیہ کی طرف سے ’’ڈومور‘‘کے مطالبات کادوبارہ اعادہ کیاجارہا ہے۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ جنوبی ایشیا کے حالات بدل رہے ہیں۔

نئے اتحادی جنم لے رہے ہیں۔حکمرانوں کوذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کے مفادات کومدنظررکھتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی کوازسرنوتشکیل دینے کی ضرورت ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چیلنج ثابت ہوگا۔حکومت پاکستان امریکی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے ملکی عزت ،وقار، سلامتی اور بقاء کودائوپر لگانے کاسلسلہ ختم کرے۔امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے حوالے سے امریکی حکام کے دوہرے معیار کھل کر عیاں ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :