وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا سینئر صحافی فدا احمد کاردارکے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 15 جنوری 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی فدا احمد کاردارکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔