کراچی، ہسپتال کا ایمبولینس ڈرائیور ٹارگٹ کلر نکلا، متحدہ لندن سے تعلق،جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشافات

اتوار 15 جنوری 2017 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) کراچی میں ایمبولینس میں موت بانٹنے والا بے نقاب ہوگیا ، متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر ایمبولینس ڈرائیور کے بھیس میں کراچی میں خون بہاتا رہا۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق جان بچانے والے کا روپ دھار کر جانیں لینے کا دھندہ کرنے والا پکڑا گیا۔ سول ہسپتال کا گرفتار ایمبولینس ڈرائیور ٹارگٹ کلر نکلا۔

پولیس اور رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد کی جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم لندن گروپ کے شاہد عرف پپا نے پندرہ رکنی ٹارگٹ کلر ٹیم بنا رکھی تھی جس نے کئی افراد کی جانیں لیں۔ جوبلی مارکیٹ، رنچھوڑ لائن اور دیگر علاقوں میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا شاہد نہ صرف گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز پر راکٹ حملے میں ملوث تھا بلکہ لیاری گینگ وار کے عزیر جان گروپ کا رامسوامی میں داخلہ روکنے کیلئے بے دریغ خون بھی بہاتا رہا۔تفتیش کار کہتے ہیں کہ ملزم رینجرز کے خلاف خواتین کے ذریعے مظاہرے بھی کراتا رہا ہے اور بازاروں سے لاکھوں روپے بھتہ لے کر لندن بھی بھیجتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :