پنجاب میں گڈ گورننس صرف حکومتی فائلوں اور دعوئوں تک محدود ہے،مالی بدعنوانی اور لاقانونیت میںپنجاب پہلے نمبر پر ہے، صحت، تعلیم صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح نہیں،حکمران وسائل انسانوں کی بجائے سڑکوں، پلوں اور اپنی عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ ہائوسز و دفاتر کے بجٹ میں6ماہ کے دوران29کروڑ کا اضافہ قابل مذمت ہے

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کا ’ پنجاب میں گڈ گورننس‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پنجابمیں گڈ گورننس صرف حکومتی فائلوں اور دعوئوں تک محدود ہے،مالی بدعنوانی اور لاقانونیت میںپنجاب پہلے نمبر پر ہے، صحت، تعلیم صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح نہیں،حکمران وسائل انسانوں کی بجائے سڑکوں، پلوں اور اپنی عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ ہائوسز و دفاتر کے بجٹ میں6ماہ کے دوران29کروڑ کا اضافہ قابل مذمت ہے۔

وہ اتوار کو لاہور میں مقامی این جی او کے زیر اہتمام’’ پنجاب میں گڈ گورننس‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے صوبے میں گڈ گورننس صرف حکومتی فائلوں اور دعوئوں تک محدود ہے جبکہ حقیقت اس سے کہیں سنگین ہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن ہو، مالی بدعنوانی یا لاقانونیت پنجاب پہلے نمبر پر ہے، صحت، تعلیم صاف پانی حکومت کی اولین ترجیح نہیں، وسائل انسانوں کی بجائے سڑکوں، پلوں اور حکمران اپنی عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ چودہ لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں،500ہزار سرکاری سکول چھوڑ کر پرائیوٹ سکولوں میں چلے گئے، اگر فخر صرف تین ماہ میں انڈر پاس بنانے پر ہی ہونا ہے، تو پڑھو پنجاب کا نعرہ اس صوبے کے حال، اور مستقبل سے دھوکا ہے،۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے حود سادگی و مالیاتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، وزیر اعلیٰ ہائوسز و دفاتر کے بجٹ میں6ماہ کے دوران29کروڑ کا اضافہ قابل مذمت ہے، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بڑے بڑے اشتہارات اخباروں کی نذر بنتے رہے اور دو ہفتے قبل قصور کی غریب زہرا جناح ہسپتال میں بیڈ نہ ملنے پر ٹھنڈے فرش پر ہی دم توڑ گئی، جرائم43فیصد بڑھ گئے، بازار میں دودھ کے نام پر بچوں اور نو عمر لڑکیوں کیلئے زہر فروخت کیا جا رہا ہے، نئی نسل کیخلاف دودھ کو کیمیائی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے لیکن حکمران گڈ گورننس کا راگ الاپتے نہیں تھکتے۔

کرپشن و مالی بدعنوانی پر بات کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ سرکاری دستاویزات میں دانش سکولوں میں75کروڑ91 کی مالی بدعنوانیوں کی نشاندہی ثابت ہوئی۔ نیب نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر دانش سکولوں میں مالی بدعنوانیوں کا ریکارڈ پیش کیا اور عدالت میں تسلیم کیا کہ اعلیٰ سیاسی دبائو کی بنا ء پر نیب پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ کیا یہ سب گڈ گورننس ہی