اپوزیشن کا پٹر ولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف پار لیمنٹ میں احتجاج کا اعلان
(ن) لیگی حکومت قوم کو کس جر م کی سزا دے رہی ہے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹر انسپورٹ کر ایوں میں اضافے سمیت مہنگائی کا نیا طوفان لائیگا ‘حکمرانوںکی ناکام پالیساں غریب کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے‘سینیٹر سراج الحق ‘لیاقت بلوچ ‘شیخ رشید ‘شاہ محمودقر یشی ‘چوہدری سرور ‘مولانا سمیع الحق‘سینیٹر کامل علی آغا اور دیگر کا ردعمل
اتوار 15 جنوری 2017 18:10
لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’’مہنگائی بم ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت قوم کو کس جر م کی سزا دے رہی ہے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹر انسپورٹ کر ایوں میں اضافے سمیت مہنگائی کا نیا طوفان لائیگا ‘حکمرانوںکی ناکام پالیساں غریب کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے ۔
اتوار کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرجماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے قیمتوںمیں اضافے کو اپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا مزید سیلاب آئیگا اس اضافے کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔(جاری ہے)
تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی اور سابق گور پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں غر یب خود کشی کر رہے ہیں حکومت کے یہ اقدام غر یبوںپر مہنگائی کا بم ہے تحر یک انصاف پار لیمنٹ میں اسکے خلاف بھر پور احتجاج کر یں گی پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بحاری ‘سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور اور پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ اپنے ردعمل میں کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت فضول منصوبوں پراربوں روپے کا ضیاع کر رہی ہے جبکہ اپنے اخر اجات پورے کر نے کیلئے قوم کی جیبوں پر ڈاکے مارے جا رہے ہیںا ور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی عوام پر ظلم ہے اسکے خلاف پار لیمنٹ میںآواز بلند کر یں گے ۔
جے یوآئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری اور مر کزی تر جمان نے کہا کہ قیمتوںمیں اضافہ ایک ظالمانہ اقدام ہے اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو انکو عوام کو مزید اور مہنگائی کر نے سے بھی باز رہنا چاہیے اس لیے اس اضافہ کو واپس لیا جائے عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد اور جے یوآئی (س) کے سر براہ مولاناسمیع الحق نے کہا کہ (ن) لیگ قوم کو مسائل سے نجات دلانے کا نعرہ لگا کر اقتدارمیں آئی مگر آج ملک میں ہونیوالی مہنگائی پر قوم کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہے اور سمجھ نہیں آتی یہ قوم سے کس جرم کا انتقام لے رہے ہیں (ق) لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر کامل علی آغازنے کہا کہ پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف کسانوں بلکہ عام آدمی کی زندگی میں مزید مشکلات آئیں گی اور ٹر انسپور ٹ کے کر ایوں میں اضافے سے بھی غر یب آدمی ہی متاثرہوگا اور ہم حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف پار لیمنٹ میںبھر پور احتجاج کر یں گے ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.